ایف آئی اے نے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان) وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر سائبر کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ملتان میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت فضل الرحمن کے نام سے ہوئی، ملزم کے قبضے سے ضبط شدہ موبائل فونز جنسی سے استحصال کی تصاویر و ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم نازیبا ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں بھی ملوث ہے،ملزم کے خلاف کارروائی عالمی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔