چالان کیساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹرسائیکل کو بند کرنے کا حکم

Sep 15, 2024 | 14:07:PM

(فران یامین) کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر آج جنرل ہولڈ اپ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہےکہ چالان کیساتھ ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی، موٹرسائیکل بھی بند کردی جائے گی، لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر گاڑی،موٹرسائیکل چلانے پر بھی کارروائی کی جائے گی،سی ٹی او لاہور کی جانب سے کم عمر ڈرائیور کی گاڑی اور موٹرسائیکل کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور نےکہا کہ کار،موٹرسائیکل لائسنس پر کمرشل و پبلک سروس وہیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ،آج بھی شہر کے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ 
عمارہ اطہر  کے مطابق لائسنس دفاتر کے باہر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں