جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،شہباز شریف

حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری،جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیرمتزلزل ہے

Sep 15, 2024 | 14:17:PM

(24نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریت کے بین الاقوامی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ آج جبکہ دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،اس موقع پر ہم انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی اور فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں.

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں  کہاکہ ہماری حکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری،جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے،ان جمہوری اقدار پر عملدرآمد ہمارے قومی طرزِعمل کی عکاسی کرتا ہے،آج کے دن ہم ایسے عالمی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں جو منصفانہ، مساوی اور جامع ہوں،باہمی تعاون سے ہی ہم جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرکے یہ امر یقینی بنا سکتے ہیں کہ یہ امید کی کرن کے ساتھ ساتھ آئندہ نسلوں کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو.

مزیدخبریں