خود کوحساس ادارے کاملازم ظاہر کرکے ڈکیتیاں کرنے والے دو افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف ) تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کاملازم ظاہر کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے مو بائل فونز ،نقدی ، وائر لیس سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوحید اور شہزاد محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان نےمتعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کی جانب سے پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر مزید کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔