بلند ترین چوٹی K2 کی پرمٹ فیس میں اضافہ

Sep 15, 2024 | 14:48:PM
بلند ترین چوٹی K2 کی پرمٹ فیس میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلگت بلتستان کی حکومت نے بلند ترین چوٹی کے 2  کی پرمٹ فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے دوسری بلند ترین چوٹی کے 2  کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھادی گئی ہے، 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا ہے ، کے ٹو  پہاڑ کیلئے پرمٹ فیس موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ پاکستانی کوہ پیماؤں کیلئے کےٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کےلیے ان کو الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا، گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی