یونس خان کا کپتانی سے متعلق بابراعظم کو اہم مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بناسکتے ہیں،کپتانی چھوٹی چیز ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان یونس خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کپتانی کے بجائے کرکٹ اور پرفارمنس پر فوکس کریں، چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بناسکتے ہیں،کپتانی چھوٹی چیز ہے، یونس خان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی مثال سب کے سامنے ہے ، بابر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دیں، پرفارمنس بولتی ہے لیکن آج کل کرکٹرز بولتے زیادہ اور کھیلتے کم ہیں، سوشل میڈیا چلائیں لیکن پہلا فوکس کارکردگی اور پرفارمنس ہونی چاہیے ، پاکستان میں یہ روایت رہی ہےکہ جو بات سنتا ہے چاہے اسے کپتانی نہ آتی ہو، اسے کپتان بنا دیتے ہیں اور جو کپتانی کا اہل ہے لیکن وہ بات نہیں مانتا تو اس کی جگہ چھوٹے کرکٹرز کو کپتان بنادیتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ایسا کب تک ہوتا رہےگا۔
یونس خان نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کو اپنی اہمیت کا ہی نہیں معلوم، بغیر سوچے سمجھے فیصلے کردیے جاتے ہیںک، محسن نقوی اچھے انسان ہیں، وہ کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں لیکن آس پاس کے لوگ بھی اچھے ہونے چاہیے، ایک سبزی فروش کو بھی معلوم ہےکہ کس کو کپتان اور کوچ ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو کرکٹ بورڈ والوں کو ہی نہیں معلوم۔