الحمدللہ ! ن لیگ جب حکومت میں آتی ، اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے : مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کی انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں کئی سالوں بعد معاشی استحکام لانے پہ خراجِ تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی معاشی اشاریے درست سمت میں جانا شروع ہو جاتے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی مہنگائی میں تاریخی کمی آنا شروع ہوجاتی ، عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جاتا ، مہنگائی میں 38 فیصد سے 9.6 فیصد کی تاریخی کمی کسی معجزے سے کم نہیں ہے، شرح سود (پالیسی ریٹ) 22 فیصد سے ساڑھے 17 فیصد پر واپس آنا درست معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ پانچ سال نالائق ، نااہل اور سازشی مافیا نے معیشت سے کھلواڑ کیا ، معیشت تباہ کی اور ملک کو مہنگا ترین کیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اللہ کی مدد سے ملکی مفاد میں فیصلہ کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) جب جب حکومت میں آتی ہے، اللہ تعالیٰ رحمت فرماتا ہے۔ الحمدللہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی طوفانوں کا رخ موڑ رہے ہیں۔ معیشت، خارجہ امور، عوام کے ریلیف سمیت ہر محاذ پر کامیابیوں کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ہی ملک اور عوام کو ترقی سے نوازتے ہیں ۔
انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز شریف کا ہر فیصلہ مہنگائی میں کمی کےلئے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر فیصلہ عوامی ریلف کے لئے ہے، مہنگائی میں کمی کے بعد شرح سود میں 4 فی صد مزید کمی وزیر اعظم شہباز شریف کی محنت، دیانت اور درست معاشی پالیسیوں کا ثبوت ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کو پہلے سال میں سنگل ڈجٹ میں لانے کا وعدہ 6 ماہ میں ہی پورا کر دیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ سٹاک ایکسچینج 80 ہزار کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،حکومت کے چھ ماہ میں اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر ساڑھے 4 فیصد کمی آنا بڑی معاشی کامیابی ہے۔