(ویب ڈیسک)اُبھرتے ہوئے اداکارابوالحسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
اداکارنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نکاح اور مہندی کی یاد گار تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکارنے سندس انوار سے نکاح کی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے اس نئے سفر کے آغاز پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
نکاح کی مناسبت سے اداکار اور ان کی دلہنیا نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ ایک اور انسٹا پوسٹ میں انہوں نے مہندی کی تقریب سے چند دلکش تصاویربھی شیئر کی ہیں،مہندی کی تقریب میں دلہا دلہن نے میچنگ کرتے ہوئے سبز رنگ کا انتخاب کیا، دلہن نے سبز لہنگے کے ساتھ گلابی اوڑھنی کا انتخاب کیا جبکہ دولہا نے سبز کورٹ کے ساتھ کریم کرتہ پاجامہ زیب تن کیا۔
ساتھی فنکاروں اورمداحوں کی جانب سے ابوالحسن کومبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکار ابوالحسن نے ڈرامہ سیریل کشف، بساطِ دل، وفا بے مول، بادشاہ بیگم، سوتیلی ممتا، وہ کون، بن بادل برسات سمیت دیگرکئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔