انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی

Sep 15, 2024 | 15:43:PM
انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی اسکواش کھلاڑی احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے احسن ایاز نےسیمی فائنل میں مصر کے کریم الباربری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دی، احسن نے یہ میچ 3-11، 7-11، اور 0-11 کے اسکور سے جیتا ہے۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں، احسن نے ہم وطن فواد خلیل کو بھی شکست دی تھی، فواد کے خلاف احسن نے 7-11، 5-11، اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی تھی، فائنل میں احسن ایاز جو سیکنڈ سیڈ ہیں، ان کا مقابلہ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے ہوگا۔ 

خیال رہے کہ 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔