اے آئی ویڈیو یاواقعی میری ہم شکل ہے؟عائشہ عمرالجھن کاشکار

Sep 15, 2024 | 16:07:PM

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ عائشہ عمر اپنی ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر الجھن کاشکارہوگئیں۔

مقبول ڈرامے"بلبلے"کی خوب صورت  اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کی ایک ہم شکل کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈانس ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

عائشہ عمر نے ویڈیو دیکھنے کے بعد انسٹا اسٹوری پر سوال کیا کہ کسی نے مجھے ایک ویڈیو پر ٹیگ کیا تھا، ایک لمحے تو ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئی تھی کہ کہیں یہ میں تو نہیں۔

اداکارہ نے پوچھا کیا یہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) سے تیار کردہ اے آئی ویڈیو ہے یا کوئی واقعی میری ہم شکل ہے۔

دوسری جانب ویڈیو دیکھ کر مداح عائشہ عمر کے نامناسب لباس میں ڈانس پرانہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 

مزیدخبریں