ہم پر امید، پر عزم ہیں، نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا : عطا تارڑ

Sep 15, 2024 | 16:14:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آئین میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے پر امید اور پراعتماد موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمبر گیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ  نے کہا کہ اصل مسئلہ عوام کا ہے، اور ان کو فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، انہوں نے واضح کیا کہ قانون سازی کسی مخصوص شخص کے لیے نہیں ہوگی، بلکہ یہ اقدامات اجتماعی بھلائی اور عوامی مفاد کے لیے ہیں، کیسز کے فیصلوں میں تاخیر اور کئی دہائیوں تک لٹکے رہنے والے معاملات کو حل کرنے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، تاکہ جلد انصاف اور انصاف تک آسان رسائی ممکن ہو سکے۔

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتی اتحادی مشاورت کر رہے ہیں کیونکہ یہ قومی نوعیت کے معاملات ہیں جن سے عوام کو فائدہ پہنچنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بعض اوقات بغیر کاز لسٹ کے نوٹس آجاتے ہیں، اور ان معاملات میں توازن پیدا کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جلد ہی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگا اور مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے ساتھی ہیں، سب کو اچھی خبر سننے کو ملے گی۔
 

مزیدخبریں