(ویب ڈیسک)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کے پَر کاٹے گی تو کوئی پارلیمنٹ کی گردن کاٹ دے گا۔
لیاقت بلوچ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی یا آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے،پارلیمنٹ، ریاست، عدلیہ اور عوام بڑے ٹکراؤ کی نئی دہلیز پر ہیں، بدنیتی اور ریاستی طاقت سے قانون سازی، آئینی ترمیم متنازع اور کالا قانون ہوتا ہے، میثاق پارلیمنٹ کے لیے کمیٹی تازہ ہوا کا ادھورا جھونکا ہے اور کمیٹی تنازعات کا شکار ہے۔
ضرورپڑھیں:آئینی ترامیم،حکومت ایک قدم پیچھے ہٹ گئی،آج قومی اسمبلی میں بل نہ لانےکا امکان
یاد رہے حکومت کی جانب سے آج آئینی ترامیم کا بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم میں سپریم کورٹ کے ججوں کی مدتِ ملازمت 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے اور ہائی کورٹس کے ججوں کی مدتِ ملازمت 62 سال سے بڑھا کر 65 سال کرنے کی تجویز شامل ہے جبکہ جج تقرری کے طریقۂ کار میں بھی تبدیلی کا امکان ہے۔