( عابد چوہدری )سندر انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد سے 45 سالہ ملزم یعقوب حوالات میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سندر انویسٹی گیشن پولیس کے مبینہ تشدد کے باعث 45سالہ یعقوب حوالات میں دم توڑ گیا، ہلاک ہونے والے ملزم یعقوب کے خلاف محلے داروں نے جھگڑے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ سندر انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ، آپریشنز پولیس نے ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔