(اویس کیانی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر تحریک انصاف اکیلی رہ جائے گی، قانون کے مطابق ہونے والی آئینی ترمیم کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا، آج ہونے والی آئینی ترمیم کے حوالے سے پرامید ہیں، کئی دنوں سے ہونے والی مشاورت کا فائنل راؤنڈ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 3، 4 گھنٹے بہت اہم ہیں، آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، آئینی ترمیم قانون کے مطابق ہوتی ہے تو کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتی، آئینی ترمیم میں سب کی مشاورت شامل ہو گی، نمبرز پورے ہیں لیکن مارجن بہت قریب ہے اس لیے ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کس کا ساتھ دینگے؟ پی ٹی آئی قیادت کشمکش کا شکار ہو گئی
رانا ثنااللہ نے کہا کہ 224 نمر درکار ہے اور اس وقت 223 اور 225 میں مائنس پلس ہو رہا ہے، پی ٹی آئی والوں کو سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آنا چاہیے وہ اپنے بانی کی طرح ہر وقت آمادہ فساد ہے، ان کے رویے سے خرابی ہی ہوتی ہے اور اس کا شکار وہ خود ہی ہوتے ہیں۔