نائب وزیر اعظم اور وزیر قانون کی ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت، آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ

Sep 15, 2024 | 17:43:PM
نائب وزیر اعظم اور وزیر قانون کی ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت، آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نائب وزیر اعظماسحاق ڈار  اور وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی اور  آئینی ترمیمی بل پر بریفنگ  دی۔ 

 تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، پارلیمانی کمیٹی کے اہم اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کی آمدہوئی،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے مجوزہ ترمیمی بل پر بریفننگ دی اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا۔

 ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور پر کیا گیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  ہم پر امید، پر عزم ہیں، نمبر گیم میں مسئلہ نہیں ہوگا : عطا تارڑ