’’ملکی حالات ناقابل برداشت ہو چکے‘‘ جماعت اسلامی نے پھر سے مارچ کا عندیہ دیدیا

Sep 15, 2024 | 18:00:PM

ّ(24نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام آزادی کا تھا، لیکن آج ملک کے حالات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، جماعت اسلامی غریب عوام کے حقوق کی ترجمانی کر رہی ہے اور حکومتوں کی ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر شدید تنقید کی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  میں اہلیان سیالکوٹ کا تہہ دل سے مشکور ہوں ، سیالکوٹ علامہ اقبال کا شہر ہے جہاں وہ ایک خواب دیکھ کر گئے تھے ، آزادی کا پیغام درحقیقت اقبال کا پیغام ہے، اس ملک کے موجودہ حلات ناقابل برداشت ہیں،  کبھی سینٹ میں منڈی لگوا دی جاتی ہے اور  اب یہ باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن والا معاملہ چل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ لوگ بس اقتدار میں اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں چاٹ کر آتے ہیں،ہمیں بس اپنا ملک کو آگے بڑھانا ہے ، بچے پڑھانے ہیں ، تعلیم عام کرنی ہے اور ہمارا بس یہی ایک ایجنڈا ہے۔ 1994 سے لیکر ابھی تک جو جو حکومتیں آئیں ہیں انہوں نے ipps کو ہی نوازا ہے، بڑے بڑے جاگیرداروں کو نوازا جاتا ہے بس ، سرکاری دفتروں میں افسران بجلی کا مزہ لیتے ہیں ، اور باہر بوجھ سارا غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے، کراچی میں ایک سال قبل بلدیاتی انتخابات کروائے گئے جس میں بددیانتی سے دھاندلی کی گئی، مئیر جماعت اسلامی کا بننا تھا  اور جماعت اسلامی کسی سے نہیں ڈرتی ، ان منڈیوں میں بس وہی بکتا ہے جو گھٹیا ترین کم ظرف ہوتے ہیں،جنرل باجوہ کو جماعت اسلامی نے ایکسٹینشن نہیں دی ،  جماعت اسلامی درحقیقیت اپ لوگوں کی ترجمانی کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق چاہیے ، مراعات کو کم کروں اور غریبوں کو انکا حق دو ،  ہمارے یہ سارے مطالبات اب ایک معاہدہ بن چکا ہے،  سیالکوٹی اگر ہم آپ لوگوں کو اسلام آباد بلائے تو بتائے آپ لوگ آئیں گے؟؟ اپ لوگ تیار رہیں جلد ہم ایک بڑا  مارچ لیکر اسلام آباد پہنچے گے اور اپنا حق لیکر اٹھے گے، جماعت اسلامی ان تمام چیزوں سے پاک ہے ، اسلام کا نظام ہی اسلام ہی نہیں بلکہ اقلیتوں کو بھی برابر کا حق دیتا ہیں ، فوج کے جرنیلوں نے پاکستان کو لوٹا ہے، اچھے برُے لوگ ہر محکمہ میں ہوتے ہیں ، ہم اس پر جدوجہد کریں گے اور اپنا حق لیکر انہیں ائینہ دیکھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آپ کو ملا کر ایک بڑے انقلاب کو بڑپا کرے گی ، ہم ایک ایسا پاکستان بنائے گے جس میں ہم امریکہ سے نہ ڈرتے ہوں اور نہ ہی انڈیا سے ڈرتے ہوں۔

مزیدخبریں