حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ایک بار پھر ملاقات، آئینی ترمیم پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومتی وفد نے ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران آئینی ترمیم پر اہم مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے جہاں اسلام آباد میں حکومتی ٹیم نے ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ حکومتی وفد کی قیادت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ محسن رضا نقوی بھی وفد میں شامل تھے۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، ترجمان اسلم غوری اور میر عثمان بادینی نے ملاقات میں شرکت کی، دونوں فریقین کے درمیان آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا، واضح رہے کہ ملاقات کا مقصد آئینی ترمیم سے متعلق امور پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا۔
دوسری جانب حکومتی وفد کے نکلتے ہی تحریک انصاف کے وفد مولانا سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔