عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ حکومت رات کے اندھیرے میں ترامیم کررہی ہے، یہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ اجلاس شروع ہونے والا ہے اور بل کسی کے پاس نہیں،حکومت نے آج بھی ہم سے بل شیئر نہیں کی،حکومت نے آج بھی ہم سے بل شئیر نہیں کیا،حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔
ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے کل بہت زبردست فیصلہ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا،ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ،کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کس کا ساتھ دینگے؟ پی ٹی آئی قیادت کشمکش کا شکار