خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں: عمر ایوب

Sep 15, 2024 | 18:55:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خصوصی کمیٹی اجلاس سے باہر آگئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خصوصی کمیٹی بے اختیار ہے، کمیٹی کے پاس کچھ نہیں ہے، کمیٹی کے پاس آئینی ترمیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔

پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر عمر ایوب خصوصی کمیٹی سے باہر نکل آئے، پی ٹی آئی کے وفد کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف ایک بسکٹ دیا گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں کچھ نہیں ہے اور نہ ان کے پاس کوئی اختیار ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ خصوصی کمیٹی کے پاس آئینی ترامیم لانے کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، 10 ستمبر کو ہمارے ایم این ایز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیے جانے کے بعد ایم این اے کے حقوق اور ذمہ داریوں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ہماری سفارش پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم، رانا ثنااللہ کا اہم بیان آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی کوشش چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سہولت فراہم کرنا ہے اور ہم کبھی اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

مزیدخبریں