سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس بغیر کارروائی کل تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے ہونے والے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل تک ملتوی کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 12 بجے تک جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بغیر کاروائی کے کل دن ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ اور شدید نعرے بازی کی گئی، وقفہ سوالات اور ایوان کی معمول کی کارروائی کو معطل کرنے کی تحریک منظور ہوئی، سینیٹ اجلاس بغیر کارروائی کے کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
قبل ازیں ،سینیٹ سیکریٹریٹ کے شعبہ میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سینیٹ کا اجلاس آج شام (بروز اتوار 15 ستمبر 2024) کو شام 7 بجے کی بجائے رات 10 بجے ہوگا، بیان میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ کے دفاتر ایوان کا اجلاس ختم ہونے تک کھلے رہیں گے۔
بھی پڑھیں: آئینی ترامیم: وزیراعظم شہباز اور نوازشریف مولانا فضل الرحمان کے گھر جائیں گے