آئینی ترمیم کی حمایت، اختر مینگل نے 2 ووٹوں کے بدلے بڑی شرط رکھ دی

Sep 15, 2024 | 19:29:PM

(24نیوز) آئینی ترمیم کے معاملے پر  سینیٹ میں  بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) کے 2 ووٹ اہمیت اختیارکرگئے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی اختر مینگل سے رابطہ کیا ، اس موقع پر اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا، سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2 ووٹوں کے بدلے 2 ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا  جس کے بعد  سنجرانی نے اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کروائی۔ 

قبل ازیں بی این پی مینگل کی جانب سے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، خیال رہے کہ بی این پی کی سینیٹ میں دو نشستیں ہیں۔ 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔
 

مزیدخبریں