(24نیوز) معروف برطانوی اخبار نے ایک اہم رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کو کشمیری حریت پسندوں کی گوریلا حکمت عملی نے شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔
انٹرنیشنل اخبار کے مطابق کشمیری حریت پسند جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں، جب کہ بھارتی افواج کا مورال گر چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے میں ناکامی کا اعتراف کر چکی ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حریت پسندوں کی حکمت عملی انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ مقبوضہ وادی میں حریت پسند پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں اور بھارتی فوج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیری حریت پسندوں نے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں اور بھارتی افواج کو مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ کشمیری حریت پسند جدید گوریلا حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوج کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔