امیر مقام نے جمہوری ڈے کو "مولانا ڈے " قرار دے دیا

Sep 15, 2024 | 21:08:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور اراکین قومی اسمبلی آئینی ترمیم کے انتظار میں ہیں جبکہ حکومت مولانا فضل الرحمن کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام نے آج کے دن کو "مولانا ڈے" قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں مولانا ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک کی جمہوری عمل کو مضبوط بنانا ہے، حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ اپوزیشن بھی مولانا کے گھر کے دورے کرنے میں مصروف ہے تاکہ ملکی سیاست میں استحکام اور آئینی ترمیم کی منظوری کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ڈھائی بجے سے موجود ہیں اور انشاءاللہ نتائج اچھے نکلیں گے، آئینی ترمیم آئے گی اور منظوری بھی ہو گی۔

مزیدخبریں