(24نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنی رہائش گاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان سینیٹر عطاالرحمان کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں، خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جانے سے کچھ دیر پہلے مولانا نے کہا کہ آپ لوگ بس اب دیکھتے جائیں، پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب! خوشخبری حکومت کیلئے ہے یا اپوزیشن کیلئے؟ جس پر مولانا نے جواب دیا کہ قوم کیلئے خوشخبری ہے۔
خیال رہے کہ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خورشیدشاہ نے کمیٹی روم کے باہر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مولانافضل الرحمان کمیٹی اجلاس میں شرکت کرناچاہتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کی پارلیمانی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے گھر سے پارلیمنٹ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔