قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 4 نکاتی سپلمنٹری ایجنڈا تیار

Sep 15, 2024 | 22:43:PM

(طیب سیف) قومی اسمبلی اجلاس کیلئے 4 نکاتی سپلمنٹری ایجنڈا تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏آئینی ترمیم پراتفاق رائے کی صورت میں ایجنڈا ایوان میں پیش کیا جائےگا،قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں 4 اہم نکات شامل ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم متعارف کرائیں گے،آئینی ترمیم پیش کرنے کیلئے قواعد ضوابط معطل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

مزیدخبریں