(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو وقفے وقفے سے ہلکی اور درمیانے درجہ کی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو دوپہر کے وقت تیز بارش کی توقع ہے۔ آج درجہ حرارت میں قدرے کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ اور گردونواح اور دوسرے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں شمال مغربی علاقوں کے داخل ہونے کی وجہ سے مزید بارش کا امکان ہے۔ سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لسبیلہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ ٹانک، بارکھان، بولان، اور چاغی میں ابر رحمت سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔ سوات میں وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔نواب شاہ میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی اقدار کے برخلاف لباس ، نوجوان ماڈل 2 سا تھیوں سمیت اغوا