ترک صدرکاوزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ، دو طرفہ امور اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 16, 2021 | 00:08:AM

(24 نیوز)ترک صدرطیب اردگان کاوزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہواہے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو طرفہ امور اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو رمضان کی مبارک باد دی،دوران گفتگو افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ انٹراافغان مذاکرات نے خطے میں امن کیلئے بہترین موقع فراہم کیا ، افغان قیادت مسئلہ کے سیاسی حل کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھائے،پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا۔
دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اورسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر اتفاق کیا،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی شراکت داری جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ رکھ کر میچ کھیلنے والے محمد رضوان کو بڑی خو شخبری مل گئی

مزیدخبریں