کورونا کے وار جاری، وائرس نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

Apr 16, 2021 | 00:23:AM

(24 نیوز)کورونا کی وجہ سے ملک میں مزید 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے مطابق اب تک ایک سے 10 سال کے 44 بچے کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاکے مطابق اسلام آباد میں اب تک 10سال تک عمر کے 7 ہزار 52 بچوں کو کورونا ہو چکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال تک عمرکے 49 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اسلام آبادمیں کورونا سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 52 ہوچکی ہے،کورونا کی تیسری لہرمیں سندھ کے ایک ہزار 108 سے زائد بچے اور بچیاں متاثر ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں