(24نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان حکام اور امریکی افواج سے ملاقاتیں بھی کیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کے دورے کے دوران صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور امریکی افواج سے ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے انخلا کا مطلب امریکہ یاافغانستان کے تعلقات کا خاتمہ نہیں ، دورے کا مقصد افغانستان سے امریکہ کی وابستگی کا اظہار کرنا ہے، شراکت بدل رہی ہے لیکن شراکت داری پائیدار ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کسی کے بھی مفادمیں نہیں،افغان شہری امن چاہتے ہیں،افغان امن عمل کے شرکا طالبان کے فیصلہ کن ردعمل کے منتظر ہیں۔انہوں نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ افغانستان میں مستقل موجودگی نہیں چاہتا، افغانستان سے انخلا کا اب وقت اب آچکا ہے، امریکہ افغانستان کیساتھ اپنی سفارتکاری کوبڑھائے گااورافغانستان میں انسانی بنیادوں پرتعاون جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ امریکہ کی افغانستان سے سکیورٹی شراکت داری پائیدارہوگی،امریکی فورسزپرطالبان کے کسی بھی حملے کابھرپور جواب دیاجائیگا، افغان حکام نے صدربائیڈن کے انخلاکے فیصلے کاخیر مقدم کیاہے،افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی ترجیحات کو ترتیب دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا یکم مئی سے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے انکار