کورونا مزید 110 جانیں لے گیا۔کیسز میں اضافہ

Apr 16, 2021 | 09:44:AM

(24نیوز) کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173، سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار 662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 271، سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 796، اسلام آباد میں 626، بلوچستان میں 222، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 423 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری، وائرس نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی
 

مزیدخبریں