انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس دوسری مرتبہ وزڈن کرکٹر منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ کے سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس کو دنیا کا ممتاز وزڈن کرکٹر منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس کو یہ اعزازلگاتار دوسری مرتبہ ملا اوراس طرح وہ انگلینڈ کے پہلے ایسی کھلاڑی بن گئے ہیں، جنہیں ایک سے زائد بار یہ اعزازملا ہے۔اس سے قبل انہیں 2020 میں آئی سی سی ورلڈکپ اورایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازاگیا تھا۔
واضح رہےکہ بین سٹوکس کو انگلینڈ میں ہونیوالے2019 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے71 ٹیسٹ میچ ، 98ون ڈے اور 34ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ ہما قریشی کی ہالی ووڈ فلم میں انٹری