(24نیوز)وفاقی وزیر برائے مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سفارتی بحران پیدا نہیں کرنا چاہتی،تحریک لبیک مسئلہ بات چیت سے مسئلہ حل کرنے کیلئے تیار نہیں تھی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی بے گناہ افراد کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دو سال سے قائل کرتا رہا کہ سسٹم کے اندر رہ کر جدوجہد کریں۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک والے اپنی ہی بات منوانے پر بضد تھے، 20 اپریل کو خادم رضوی کے مزار پر جمع ہو کر لانگ مارچ کی کال دے رکھی تھی ۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے واضح کیا کہ فرانسیسی سفیرکیخلاف قراردادنہیں لارہے، یورپی سفیروں کونکالتیتوحالات پیچیدہ ہوجاتے، مظاہرین سے اب کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے ارادے انتہائی خطرناک تھے اور وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے ،سپریم کورٹ جارہے ہیں، پارلیمنٹ میں کسی قسم کی قرارداد نہیں لارہے ، قوم نے اشتعال انگیزی ختم ہونے پر سکھ کا سانس لیا،فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، پولیس اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دے کر امن کو یقینی بنایا، ملک میں افراتفری پھیلانے کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو گا، کسی کو نہیں چھوڑا جارہا ہے، کوئی رعایت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: غریب کو پیٹ بھرنا مشکل ،حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں