لاہور: سیوریج لائنوں میں بھی کورونا وائرس۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)دنیا بھر میں کورونا نے خوف پھیلا رکھا ہے اب پانی میں بھی وائرس داخل ہو گیا۔لاہور کی سیوریج لائنوں میں کورونا وائرس خطر ناک صورتحال اختیار کرگیا ۔
ویٹرنری یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مائیکروبیالوجی کے مطابق لاہور کے 30 علاقوں میں 11اپریل کوسیوریج کے نمونے لئےگئے جن میں سے 27 علاقوں میں 90 فیصدکورونا وائرس پایا گیا ہے۔پروفیسر طاہر یعقوب کے مطابق کورونا ہائی رسک ایریاز میں کریم پارک، گلشن راوی ، نیاز بیگ ویلیج، کٹار بند، اے بلاک گورومانگٹ، لکشمی چوک، رفیع آباد، فضل کالونی ، موچی باغ اور محمود بوٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ شالیمار، شاد باغ، کھوکھر روڈ، باغ منشی لدہ، مرضی پورہ،ڈُبن پورہ ، چندرائے روڈ، آئی ٹی ٹاور اور ایل ڈی اے والٹن سمیت دیگر علاقوں کے سیوریج میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 110 جانیں لے گیا۔کیسز میں اضافہ