پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی، فواد چودھری

Apr 16, 2021 | 11:32:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے  کہ نادرا، سیف سٹی لاہور اور دیگر اداروں پر مشتمل خصوصی سیل قائم کیا گیا، یہ سیل پولیس پر تشدد میں ملوث لوگوں کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کر رہا ہے، اب تک درجنوں لوگ شناخت کرلئے گئے ہیں، ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز ہو رہا ہے، ضلعی انتظامیہ تمام تقاریر کو بھی مانیٹر کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر  بین سٹوکس دوسری مرتبہ وزڈن کرکٹر منتخب
 

 

 

 
 
 

مزیدخبریں