(24نیوز)وزیرآباد میں مبینہ کورونا میں مبتلا بوڑھا مریض مرتا رہا ، ڈاکٹر سیلفیاں بناتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں لواحقین اپنے بوڑھے مریض کو ٹراما سنٹر لائے تو عام روٹین میں ڈاکٹر نے ادویات لکھ کر مریض کو گھر بھیج دیا۔ کچھ ہی دیر میں مریض کی حالت خراب ہوئی تو قریبی گاؤں سے ہسپتال دوبارہ لایا گیا تو عملہ کے ساتھ سیلفیوں میں مگن ڈاکٹر نے کوئی پرواہ نہ کی ۔ڈاکٹرز کی غفلت سے مریض دیکھتے ہی دیکھتے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لواحقین کے مطابق مریض کو چیسٹ انفیکشن تھا۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ رات کے وقت ٹراما سنٹر میں ایکسرے کی سہولت موجود نہیں۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد کے مطابق ٹراما سینٹر میں ہر وقت ایکسرے کی سہولت موجود ہے۔انکوائری کے بعد غفلت برتنے والے عملہ اور ڈاکٹر کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کا اختلاف۔شہباز شریف کی رہائی کا عمل رک گیا