سندھ: مزید13پولیس اہلکار کورونا میں مبتلا

Apr 16, 2021 | 12:25:PM

 (24نیوز)ترجمان سندھ پولیس نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز کے دوران مزید 13 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

سندھ پولیس ترجمان کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کیخلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 28 ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتک 6 ہزار 327 افسران اور جوان کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 364 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 110 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 481 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 78 ہزار 425 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 963 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 541 ہو گئیں۔
 یہ بھی پڑھیں:     کوئی پاکستان نہ آئے۔۔۔کورونا سے متاثرہ ملکوں پر پابندی
 

مزیدخبریں