(24 نیوز)وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمندان واپس لے کر شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنا دیا۔ حماد اظہر کو وزیر توانائی بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا، حماد اظہر کو وزیر توانائی،شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔ فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ عمر ایوب کو وزیر برائے اقتصادی امور تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا تھا:عمران خان