سندھ ہائیکورٹ:محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب

Apr 16, 2021 | 14:38:PM

 (24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن میں مبینہ خلاف ضابطہ اے ایس آئی بھرتیوں کے کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جنید سکندر جونیجو نے اینٹی کرپشن میں بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 2011ء میں اے ایس آئی خلافِ ظابطہ بھرتی کیے۔ بھرتیوں کو سروس ٹربیونل غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ سروسز ٹربیونل نے اے ایس آئیز کو ہٹانے کا حکم دیا جبکہ سپریم ہائیکورٹ نے بھی قانونی کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن سے بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کر دی۔
 
 یہ بھی پڑھیں:      این اے 249 ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پہلا نوٹس جاری

مزیدخبریں