پاکستان:1080ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر، 150کا انتقال ہو چکا

Apr 16, 2021 | 15:13:PM
 ہیلتھ کیئر ورکرز کی زندگیوں کو خطرات
کیپشن: ہیلتھ کیئر ورکرز کی زندگیوں کو خطرات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کی تیسری لہر سے پاکستان میں ہیلتھ کیئر ورکرز بھی متاثر ہو  رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے اب تک ملک میں 1080 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرا میڈکس متاثر ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کا شکار ہیلتھ کیئر ورکرز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 521 ہے جبکہ پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 150 ہیلتھ کیئر ورکرز کا کورونا سے انتقال بھی ہو چکا ہے۔

 خیال رہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی ملک میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن نا ہونے کے باعث ہیلتھ کیئر ورکرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    این سی او سی میں بڑے فیصلے، ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت