قومی ٹیم کے فا سٹ باﺅلر نے کاﺅنٹی کرکٹ میں گوروں کو دھول چٹا دی

Apr 16, 2021 | 17:52:PM

(24 نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ میں جاری کاونٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔ 31 سالہ عباس نے ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عباس نے اب تک میچ میں 6 اوورز میں 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔چار روزہ کاونٹی میچ میں ہیمپشائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 319 رنز بنائے ، مڈل سیکس کی جانب سے اسٹیون فن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں مڈی سیکس کے بلے باز محمد عباس کی گیند بازی کو سمجھنے میں ناکام رہے اور آدھی ٹیم پویلن پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیؒں:فضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، تحریک تیز کرنے پر اتفاق

مزیدخبریں