سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد4544 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11623 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے مطابق مزید 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4544 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج مزید 404 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور ابتک صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 259792 ہوچکی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اب تک 3450136 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 271523 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 7187 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 6794 گھروں میں، 10 آئسولیشن سینٹرز میں اور 383 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 356 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 561 نئے کیسز میں سے 278 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 139، ضلع جنوبی 65، ضلع وسطی 31، ملیر 19، ضلع غربی 17 اور کورنگی میں7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 79، شکارپور 17، شہید بے نظیر آباد 14، کشمور اور سکھر 13۔ 13، گھوٹکی 12، بدین، جامشورو، مٹیاری اور دادو میں11۔11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ٹھٹھہ 10، سانگھڑ 9، خیرپور، ٹنڈو محمد خان اور نوشہرو فیروز 8۔8، ٹنڈو الہیار 7، عمرکوٹ 6، جیکب آباد اور سجاول 5۔5، لاڑکانہ اور میرپور سے 4۔4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کا نوازشریف سے رابطہ، تحریک تیز کرنے پر اتفاق