موجاں ختم۔۔سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر

Apr 16, 2021 | 18:33:PM
موجاں ختم۔۔سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں پیر سے سرکاری اور نجی اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ اسکولوں میں نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز شروع کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مراد راس نے بتا یا ہے کہ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات اور سیالکوٹ میں اسکول کھول دیئے جائیں گے۔ان کے علاوہ ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی اسکول کھلیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان شہروں میں پیر اور جمعرات کو کلاسیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد4544 ہو گئی