کاروباری اوقات میں تبدیلی کا حکمنامہ جاری 

Apr 16, 2021 | 19:26:PM

(24 نیوز) سندھ کے محکمہ دا خلہ نے صوبے میں کاروباری اوقات میں تبدیلی کا حکمنامہ جاری کردیا۔ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کی اجازت سحری سے شام 6 بجے تک ہوگی، کاروباری اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے سندھ میں ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا۔صوبے بھر میں سیاسی، سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائیننگ کی اجازت نہیں ہوگی، آوٹ ڈور ڈائیننگ افطار سے رات 12 بجے تک ہوگی۔ ہومڈلیوری اور ٹیک اوے کی سہولت پر سحری تک چھوٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:موجاں ختم۔۔سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر

مزیدخبریں