(24 نیوز)وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصری سفیر طارق محمد دحروج کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورسمیت گستاخانہ خاکوں پر تفصیلی تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور مصری سفیر طارق محمد دحروج نے باہمی ملاقات ۔وفاقی وزیر نے شیخ الازہر کے ذریعے چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکوں کو عالمی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کے فیصلے کوسراہا۔
پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پا کستان مفتی اعظم مصر شیخ الازہر احمد الطیّب کے فیصلے کو سراہتا ہے اور مکمل حمایت کرتا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مصر کو متفقہ حکمت عملی اور ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی ہے۔فرانس کے گستاخانہ خاکوں ، چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کرینگے۔نمایاں مسلم شخصیات کی مسیحی اور یہودی مذہبی رہنماوں سے ملاقاتوں کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔مسیحی و یہودی مذہبی رہنماوں کو باور کرایا جائے کہ ایسے اقدامات مذہبی منافرت اور عالمی امن کیلئے نقصان دہ ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر کی رہنمائی میں پاکستانی وکلا موثر کردار ادا کرینگے۔اس مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان شیخ الازہر مصر سے ٹیلیفون پر بات کرینگے۔اسلام آباد میں جامعہ الازہر سے منسلک کالج کی سطح کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔
مصری سفیر نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مسلم امہ کو متحد ہو کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے حمایت کے اعلان پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :موجاں ختم۔۔سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر