(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے حلقے این اے 249 سے پی ٹی آئی کے امیدوارامجدآفریدی نے ملاقات کی، امجد آفریدی نے وزیراعظم کو این اے 249 پر ضمنی انتخابات کی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے امجد آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
امجد آفریدی کاکہناہے کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے عمران خان کے کردار کو دنیا تسلیم کرتی ہے،وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے پی ٹی آئی کا منشور گھر گھر پہنچانے کا کام کریں۔
وزیراعظم سے این اے 249 سے پی ٹی آئی امیدوار امجد آفریدی کی ملاقات
Apr 16, 2021 | 19:33:PM