خبر دار ہوشیار۔۔۔ کورونا کی تیسری لہر بچوں پر بھی حملے کرنے لگی

Apr 16, 2021 | 19:46:PM
 خبر دار ہوشیار۔۔۔ کورونا کی تیسری لہر بچوں پر بھی حملے کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا نے لاکھوں افراد سے زندگیاں چھین لیں، اب اس وبا کی تیسری لہر سے بچے بھی محفوظ نہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چلڈرن ہسپتال میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 5 بچے کرونا کا شکار اب تک 8 بچے ہسپتال میں داخل ہیں۔
 ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں کی عمریں چار سے 12 سال کے درمیان ہیں اگر احتیاط نہ کی گئی تو مزید بچوں میں کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا میں لاکھوں افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے اس کی تیسری لہر نے بڑوں سمیت بچوں کو بھی متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :موجاں ختم۔۔سکول کھلنے سے متعلق اہم خبر