معروف عالم دین ویکسین کی 2 خوراکیں لینے کے باوجود کورونا کا شکار

Apr 16, 2021 | 19:53:PM

(24 نیوز)عالمی وبا کی تیسری لہر کے دوران وائرس سے بچاﺅ کی 2 خوراکیں لینے کے باوجود معروف عالم دین کوروناکا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشہور عالم اور دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد المحیصن کے خطیب شیخ عادل الکلبانی ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔انہوں نے 13 روز قبل ہی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی تھی۔
 الکلبانی نے خود کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹک ٹاک کے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو جاری کرکے دی ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنے محبین کو یہ بتا رہے ہیں کہ افواہوں کی جڑ کاٹنے کیلئے بطور خبر میں آپ لوگوں کو یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ اس سال جس طرح بہت سارے لوگ وبا کا شکار ہوئے ہیں مجھے بھی کورونا کا وائرس لگ گیا ہے۔ اس آزمائش پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
 الکلبانی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایاتھا جو پوزیٹو نکلا حالانکہ میں ویکسین کی دونوں خوراک لے چکا تھا اور دوسری خوراک پر تیرہ روز گزر چکے تھے‘ الکلبانی نے اپنا بیان یہ کہہ کر ختم کیا کہ ’نوشتہ تقدیر کو ٹالا نہیں جاسکتا۔ قسمت پر راضی ہوں ہر حال میں اللہ کا شکر واجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پالتو شیر نے اپنے ہی مالک کی تکا بوٹی کر ڈالی۔۔

مزیدخبریں