سرکاری دفاتر میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم کرنے کافیصلہ 

Apr 16, 2021 | 20:38:PM

(24 نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار جاری ہیں، خیبرپختونخوا میں وبا کے شدت اختیار کرنے سرکاری دفاتر میں عملے کی حاضری کو 50 فیصد سے بھی کم کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کااجلاس ہوا،صوبائی وزرا، کور کمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سرکاری دفاتر میں عملے کی حاضری کو 50 فیصد سے بھی کم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سول سیکرٹریٹ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری دفاتر میں ملاقاتوں پرپابندی کافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں نماز تراویح اور جنازوں میں ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے علمائے کرام کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، وزیراعلیٰ محمود خان نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، عوام احتیاط کریں، وزیراعلیٰ کاکہناہے کہ حکومتی اقدامات کامقصد لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کورونا قابو سے باہر، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

مزیدخبریں