شاہینوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 8 سال بعد ٹی ٹونٹی سیریز نا م کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پا کستان نے چو تھے ٹی ٹو نٹی میں تین وکٹو ں سے جنو بی افریقا کو ہرا کر سیر یز بھی جیت لی ہے۔یہ مو قع پا کستانی ٹیم کو آٹھ سا ل بعد ملا کہ اس نے سائوتھ افریقا کو اس کے اپنے میدانوں میں شکست دی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کی جانب سے 145 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 ویں اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور یوں سیریز بھی 1-3 سے اپنے نام کی۔
اس سے قبل جنوبی افریقا کی پو ری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.3 اوورز میں 144 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی۔قو می ٹیم کی طرف سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کیلئے اہم پیغام