(24نیوز)وفاقی حکومت نے امیر تحریک لبیک کو جماعت پر پابندی کی وجوہات سے آگاہ کردیا، تحریک لبیک کو پابندی کے خلاف نظر ثانی درخواست کا حق بھی دیدیا گیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ پابندی کے خلاف ایک ماہ میں وفاقی حکومت کو نظرثانی درخواست دی جاسکتی ہے، ذرائع سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کاکہناہے کہ وزارت داخلہ نے تحریری طور پر امیر تحریک لبیک کو وجوہات سے آگاہ کردیا، لاہور کے سپریٹنڈنٹ کے ذریعے بھی امیر تحریک لبیک کو آگاہ کیا گیا ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت داخلہ نے تمام ثبوت بھی امیر تحریک لبیک کو فراہم کردیئے ،ایف آئی آرز کی تفصیلات،ویڈیوز اور کلپنگ بھجوادی گئیں،اس کے علاوہ دہشت گرد سرگرمیوں کی ویڈیو ز کی یو ایس بی بھجوادی گئی ،زخمی اہلکاروں کی تصاویر بھی بھجوادی گئی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر کو قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، ٹی ایل پی دہشتگردی اور انتشار پھیلانے میں ملوث ہے ،ٹی ایل پی نے پولیس اور عوام پر تشدد کیا ،ٹی ایل پی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کئے ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا نفسیاتی معائنہ کروایا جائے، احسن اقبال